ارجنٹینا: (ویب ڈیسک) دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی۔
لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک قومی ہیرو کو انکے شایان شان شاندار قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے۔
میسی کی تصویر والے ایک ہزار پیسوبل مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ارجنٹائن کی حکومت یا مرکزی بینک نے لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کو جاری کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے ارجنٹائن کی ٹیم نے قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے ہرایا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

