اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکر کردار ادا کرے، تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لئے تمام ممبران کو خطوط لکھے تھے، قواعد یہ کہتے ہیں آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے، استعفے کی تصدیق کے لئے سپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، اکھٹے ہو کر آنا سپیکر کے اطمینان کے لیے کافی نہیں ہے، اکھٹے ہو کر آنے سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا، استعفوں کی تصدیق کے لئے اراکین کو پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا، ارکان میرے پاس آئیں، مجھے تسلی دیں کہ وہ خود اپنی مرضی سے استعفیٰ دے رہے ہیں، مجھے تسلی دیں کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میرے پاس تحریک انصاف کے کئی ارکان آئے تھے کہ استعفے منظور نہ کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

