لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چودھری شجاعت کیخلاف قرارداد منظور کرنے پر کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت ختم کر دی، کامل علی آغا کو آئندہ سے پاکستان مسلم ق کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔
خط کے متن کے مطابق کامل علی آغا سے 28 جولائی 2022ء کو مسلم لیگ ق ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس پر وضاحت مانگی گئی تھی جس کے بعد 4 اگست کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا، دوسرے نوٹس پر بھی کوئی وضاحت پیش نہ کر سکے۔
خط میں کہا گیا کہ چودھری شجاعت حسین کے بارے میں قرارداد منظور کر کے کامل علی آغا نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ کامل علی آغا نے سینیٹ سمیت پارٹی رکنیت کی وجہ سے جو عہدے حاصل کیے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

