تازہ تر ین

پنجاب کابینہ کا اجلاس، سکولوں میں 25 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے سکولوں میں پچیس ہزار اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی منظوری دی جبکہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کیلئے پچیس فیصد سپیشل الاؤنس بھی منظور کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ پنجاب کابینہ میں نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے شرکت کی، نئے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل بھی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، پنجاب کابینہ نے دونوں نئے آفیسرز کو خوش آمدید کہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv