تازہ تر ین

دیپکا اور شاہ رخ خان کی نئی فلم کا دوسرا گانا ’’جھومے جو پٹھان‘‘ بھی وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی آنے والی نئی فلم پٹھان کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان آئندہ ماہ (25 جنوری) کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی ریلیز کو ابھی ایک ماہ باقی ہے لیکن اس حوالے سے بھارت میں کافی ہنگامہ برپا ہے۔
چند دنوں پہلے پٹھان کا پہلا گانا بےشرم رنگ سامنے آیا تھا جس پر بھارت میں اب تک ہنگامے ہیں اور فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
ان ہی ہنگاموں اور شور شرابے میں فلم کا نیا گانا ’’جھومے جو پٹھان‘‘ ریلیز کر دیا ہے، جھومے جو پٹھان‘‘ میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ دیپکا پڈوکون نظر آ رہی ہیں۔
’’جھومے جو پٹھان‘‘ کو معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے گایا ہے، بے شرم رنگ کی طرح جھومے جو پٹھان بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔
گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں اسے 50 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’پٹھان‘‘ میں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ جان ابراہم ولن کے کردار میں نظر آئیں گے تاہم اب تک ان کا کردار ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv