تازہ تر ین

کراچی ایئرپورٹ پرسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ڈیڑھ کروڑروپے کی منشیات برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز عملے نے انٹرنیشنل لاونج میں کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستانی مسافروں سے 1400گرام منشیات برآمد کر لی ، منشیات کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 705سے جدہ جارہے تھے، ملزمان نے منشیات سوٹ کیسز میں چھپا رکھی تھی۔
گرفتارملزمان کیخلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv