تازہ تر ین

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: (ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مرحوم رکن قومی اسمبلی دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی ہمیں اس کا پتا نہیں چلا کیونکہ ہمیں ملزمہ کا ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مؤقف پر جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے ریمارکس دیے کہ آپ کو 3 دن کا ریمانڈ تو دیا گیا تھا، آپ جیل میں جا کر بھی تفتیش کر سکتے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv