کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشتگردوں کو دوبارہ اٹھانے نہیں دیں گے، تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں، پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

