ممبئی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عرفی جاوید متحدہ عرب امارات میں شوٹنگ کے لیے گئی ہوئی ہیں لیکن دبئی کی پولیس نے انہیں فحش لباس میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ عرفی کا پاسپورٹ ضبط کرکے انہیں بھارت لوٹنے سے بھی روکا جاسکتا ہے تاہم اب ان تمام خبروں پر اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے۔ زوم انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق عرفی نے دبئی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ‘پولیس میری شوٹنگ رُکوانے کے لیے پہنچی تھی کیونکہ انہیں جگہ سے مسئلہ تھا’۔
اداکارہ نے بتایا کہ ‘جس جگہ ہم عکس بندی کررہے تھے وہاں ہمیں ایک مقررہ وقت پر کام ختم کرنا تھا جو ہم نہیں کرسکے، عوامی مقام ہونے کے باعث وہاں پولیس پہنچی اور ہمیں وہاں سے جانا پڑا’۔
عرفی نے مزید کہا ‘اس سے میرے کپڑوں کا قطعاً کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے شوٹنگ کا بقیہ حصہ اگلے دن ریکارڈ کرالیا، تو اس لیے تمام معاملات ٹھیک ہوگئے’۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

