لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب میں سیاسی کشیدگی کے باعث گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کر دی گئی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے گورنر ہاوس پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔وزارت داخلہ کہ حکم پر پنجاب میں رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ گورنر ہاوس کی جانب سے وزارت داخلہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے ادارے آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کےمطابق ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی عمل کا حصہ نہ بنے۔
واضح رہے تحریک انصاف نے آج گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے، حماد اظہرنے کہا کہ شام پانچ بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اہم خطاب بھی کریں گے۔
حماد اظہر نے بھی کہا کہ دو روز پہلے ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کسی کے پاؤں پکڑ کر کہا کہ انہیں الیکشن سے بچائیں۔ پنجاب اسمبلی میں مینڈیٹ کی توہین پرعوام خاموش نہیں رہیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

