تازہ تر ین

جے آئی ٹی نے ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
ارشد شریف قتل کیس ایس جے آئی ٹی کا نواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اسپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف گھر ان کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی اور مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس 22 دسمبر کو پھر منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس جے آئی ٹی نے والدہ سمیت ارشد شریف قتل کیس میں اب تک 27 لوگوں کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv