لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ کارکن اور عوام تیاری کر لیں کل گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج کے فیصلے کی منظوری دے دی، کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجا ج ہوگا، اب معاملات ایسے نہیں چلیں گے، اب شائد ہمیں کھل کر بات کرنا پڑے گی۔
حماد اظہر نے ہدایت کی کہ کارکن اورعوام تیاری کریں، لائٹنگ کا وسیع انتظام کریں گے، ہمارے رضا کارسکیورٹی پرتعنیات ہوں گے، یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ جب دل کرے جومرضی کرلیں، اب عوام سوموٹو ایکشن لے گی، لاہور کی ساری تنظیم کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس پہنچے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پورے ملک کے اندر تماشا لگایا گیا ہے، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے، زرداری پیسے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام خاموش نہیں رہے گی، کل گورنر ہاؤس کے باہر بڑا اجتماع کریں گے، عوام بتائے وہ کیا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کل ٹھیک 5 بجے عمران خان خطاب بھی کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

