پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی صورت حال واضح ہوتے ہی پختونخوا کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی معلومات صوبائی حکومت نے نہیں روکیں تھیں، امن و امان اور سیکورٹی میں فرق ہے، امن وامان صوبائی حکومت اور سکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال خراب ہونے میں مذاکرات ختم ہونا کوئی وجہ نہیں، جب سے امریکی فوج افغانستان میں آئی یہ مسائل پیدا ہوئے، جنگ ختم نہیں ہوئی اس کی شکل بدل گئی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کتنے لوگوں کو رہا کیا گیا اور پھر کتنے گرفتار ہوئے ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم اور نہ ہی کسی نے ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم تیار ہیں اسمبلی تحلیل کے لیے، پنجاب کی صورتحال واضع ہوگی تو خیبرپختونخوا کے بارے میں فیصلہ ہوگا، پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی ملک کی بڑی آبادی حق نمائندگی سے محروم ہوجائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

