نیویارک: (ویب ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کر دی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کافی مسائل کا شکار ہے اور سیلاب کے دوران خود پاکستان جا کر صورتحال کا جائزہ لیا، وہاں کی صورتحال بہت خراب تھی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے اور عالمی برادری کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحرک کر رہا ہوں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک سے بھی رابطہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان میں سیلاب کے تناظر میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو عالمی برادری کے مضبوط ساتھ کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افغانستان سے پڑوسی ممالک میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک کے خلاف ہونے والی دہشتگرد کارروائیاں روکنا ہوں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

