لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے بڑے ریلوے سٹیشنز پر ٹرینوں کا سٹاپ 5 منٹ تک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر کے زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ اس اقدام سے مسافروں کو ٹرین پر چڑھنے اور اترنے کیلئے مناسب موقع ملے گا، فیصلے کا اطلاق 22 دسمبر سے ہو گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار 1410 فٹ سٹینڈرڈ کیلئے تیار کیا جائے گا، انجن، پاور وین اور سامان کے ڈبوں کو ٹرین کے شروع یا آخر میں لگایا جائے تا کہ مسافروں کو چڑھنے اترنے میں آسانی ہو۔
وزیر ریلوے نے افسروں کو ویک اینڈ پر لاہور – راولپنڈی ریل کار میں مسافروں کے رش کے باعث اضافی کوچ لگانے کی بھی ہدایت کی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کیلئے پاکستان ریلویز کو 14 ارب روپے امداد دے گی، امدادی رقم صرف بلوچستان کیلئے مختص ہو گی، انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو جنگی بنیادوں پر انفراسٹرکچر بحالی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کراچی ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں نئے ڈی ایس کراچی کا تقرر کر دیا گیا اور کہا گیا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مہر، بدر، راوی، سر سید، غوری اور تھل ایکسپریسز کی کمپوزیشن، آمدنی، اخراجات، سٹاپس سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

