دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ادا کار اور میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پیسے کمانے کیلئے اداکاری سے ہوسٹنگ میں قدم رکھا اور اسی سےشہرت ملی۔
فہد مصطفیٰ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے پروگرام”دی مرزا ملک شو” میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔
ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے اداکاری سے میزبانی کی طرف آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ”شوبز انڈسٹری کی بات کریں تو پاکستان میں آرٹسٹ کیلئے بہت مشکلات ہیں، لوگ چانس لینے سے ڈرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ لوگ اداکاروں کو میزبانی کرنے سے روکتے تھے، کیونکہ تصور کیا جاتا تھا کہ اگر آپ ہوسٹنگ میں قدم رکھیں گے، تو آپ کا بطورِ اداکار کیرئیر ختم ہو جائے گا۔
اداکار نے کہا کہ میں نے ہوسٹنگ کا رخ کیا کیونکہ میں پیسہ کمانا چاہتا تھا، میں کافی عرصے سے اداکاری کر رہا تھا اور میرے پاس پیسے نہیں تھے، ہوسٹنگ نے میرے لیے چیزیں بدل دی اور اس دوران میری انرجی کبھی کم نہیں ہوئی کیونکہ پیسہ کبھی کم نہیں ہوا”۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ شو کی میزبانی کرنے سے ہی مجھےشہرت ملی اور میں اپنی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہوں نہ کہ اپنی ہٹ فلموں کے لیے، جبکہ ہوسٹنگ کے بعد ہی زیادہ تر میری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں”۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

