تازہ تر ین

برازیلی مداح جو اب تک 11فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرچکا ہے

ساؤ پاؤلو: (ویب ڈیسک) جس طرح فٹ بال کھیل مقبول ہے اسی طرح اس کے مداح بھی کم جنونی نہیں۔ قطر ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کے بعد اب ایک برازیلی مداح نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اس نے کل 11 عالمی کپ میں شرکت کی ہے جبکہ ان کی عمر 75 برس ہے۔
ڈینیئل سبروزی کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں سب سےزیادہ مرتبہ شرکت کرنے والا تماشائی ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ اس طرح وہ گیارہ مرتبہ فیفا ورلڈ کپ دیکھ چکے ہیں۔ ڈینیئل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ جنون کو جوڑنے کا نام ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ اور تہذیبیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں۔
اب ڈینیئل کی خواہش ہے کہ وہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv