کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے، اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، آئین کے برخلاف لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کرنا قبول نہیں ۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر آیا ہوں، پورا پاکستان الیکشن کی طرف جا رہا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے والے بیان سے پی ڈی ایم خوفزدہ ہے، پی ڈی ایم والو اب عمران خان کا مقابلہ کرو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے، تحریک انصاف میں بڑی بڑی شخصیات شمولیت کر رہی ہیں، پہلی مرتبہ بلوچستان کو پورا حق دینے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف عمران خان کے منصوبوں کا افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے لئے پنجاب سے زیادہ پیسے رکھے، 600 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکج بلوچستان کو دیا گیا، گمشدہ لوگوں کا مسئلہ بلوچستان میں سنگین ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، آئین کے برخلاف لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کرنا قبول نہیں، اگر کسی نے قانون کے خلاف کام کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ برہنہ تشدد کر کے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو شدت سے احساس ہے کہ ان کے وہ حکمران نہیں جو اقتدار میں ہیں، بلوچستان کے لوگ باقی صوبوں کے لوگوں سے کم نہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

