تازہ تر ین

شہباز شریف کا اداکار فردوس جمال کو فون، علاج میں تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی، علاج معالجہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال کی مزاج پُرسی کے دوران علاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے، اِن شاء اللہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔
اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، خیال رہے کہ فردوس جمال اس وقت سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv