ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے چین کے اسٹریٹیجک چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان کی پارلیمان نے دفاعی پالیسی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی ہے جس میں اخراجات میں نمایاں اضافہ بھی شامل ہے۔
جاپانی وزیراعظم نے یوکرین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک اور خطے میں جوہری میزائل کی صلاحیتوں میں اضافہ تیزی سے ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں بڑی تبدیلی ناگزیر ہوگئی تھی۔
جاپانی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس بڑی دفاعی تبدیلی کے تحت 2027 تک قومی سلامتی کے اخراجات کو GDP کے دو فیصد تک بڑھانے، فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور دشمن ملک کے دور دراز کے لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل کی تیار کیے جائیں گے۔
جاپان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک چیلنج کے باعث دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ تاریخ کے اس اہم موڑ پر قوم اور اس کے لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔
ادھر چین کی وزارت خارجہ نے جاپان سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ہمیشہ چین پر بے جا تنقید کرتا اور مفاہمت سے انحراف کرتا ہے حالانکہ ہمارے مشترکہ مفادات بھی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے جاپان کے دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اور خطے میں طاقت کے توازن کے لیے لازمی قرار دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

