لاہور: (ویب ڈیسک) اسلمبلیاں کب تحلیل ہوں گی؟ اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادی جماعت ق لیگ کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ جبکہ لیگی قیادت نے اپنے رابطوں اور اہم ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ق اسمبلی نے تجویز دی کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔ ہماری رائے آپ کے سامنے ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار آپکے پاس ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا۔ ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فواد چودھری، مونس الہی، حسین الہی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

