تازہ تر ین

پی ڈی ایم خود کہتی ہے قوم عمران کیساتھ ہے، پاگل نہیں کہ الیکشن کرا دیں، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی والے کہتے ہیں ہم کہ ہم پاگل نہیں الیکشن کرا دیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسلام آباد میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انشااللہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلد وزیراعظم آ رہے ہیں، ہم نے علاقے میں پہلے سے بھی زیادہ کام کرانے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے ہم صحت کے بنیادی مراکز پر دوبارہ کام شروع کریں گے، عمران خان کل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کرنے والے ہیں، دوبارہ منتخب ہو کر حلقے میں رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرائیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی والے کہتے ہیں ہم پاگل نہیں کہ الیکشن کرا دیں، قوم عمران کےساتھ کھڑی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv