گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں سفاک ملزم نے شادی سے انکار پر خاتون کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے مختارکالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سفاک ملزم نے شادی سے انکار پر خاتون کی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم خاتون نے پولیس کو 15 روز کے بعد اطلاع دی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جاوید نامی شخص متاثرہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مسلسل اصرار کررہا تھا، تاہم خاتون اور اس کے گھر والے اس رشتے پر راضی نہیں تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم جاوید نے خاتون کو بہانے سے اپنے گھر بلایا اور ایک بار پھر اسے شادی کی پیشکش کی جس پر خاتون نے انکار کردیا تو ملزم نے مشتعل ہوکر تیز دھار آلے سے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔
متاثرہ خاتون نے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درخواست دائر کی ہے اور مرکزی ملزم جاوید کو نامزد کیا ہے، ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

