Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ملالہ فنڈ کے شریک بانی ملالہ یوسفزئی اور ضیاء الدین یوسفزئی کا فیملی کے ہمراہ دورہ لاہور

By adminدسمبر 16, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : (ویب ڈیسک) ملالہ فنڈ کے شریک بانی ملالہ یوسفزئی اور ضیاء الدین یوسفزئی نے رواں ہفتہ لاہور،پاکستان کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ملالہ فنڈ ایجوکیشن چیمپئن نیٹ ورک کے حامیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ساتھ تعلیم اورحکومت کے نمایاں اسٹیک ہولڈرز،ڈیولپمنٹ کمیونٹی،میڈیا،ڈیجیٹل ثقافتی تخلیق کاروں،طلباء اورنوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
لاہور میں، ملالہ فنڈ پاکستان اور اس کے ایجوکیشن چیمپیئنز نیٹ ورک نے "پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے ایجنڈے کو چلانے، موجودہ صورتحال اور آگے بڑھنے کے راستہ” کے موضوع پر ایک مکالمہ منعقد کیا۔ مکالمے کا مقصد لڑکیوں کی مشکلات سے متعلق جانکاری، ان کو درپیش کچھ چیلنجز پر بحث اور اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر ایسی سفارشات پیش کرنا تھا جو اجتماعی اور مسلسل کوششوں کے ذریعے نظام میں تبدیلیوں کا باعث بن سکیں۔
ملالہ فنڈ کے شریک بانی ضیاء الدین یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”ملالہ فنڈ پاکستان میں سات سال سے کام کر رہا ہے،ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ، لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں پالیسی میں تبدیلی، رہنماؤں کو تعلیم سے متعلق ان کے وعدوں کی یا ددہانی اور لڑکیوں کی آواز کو بلند کرنے کیلئے کام کرتے ہیں، ہم نے جو کامیابیاں اور شراکتیں کی ہیں، ان کو دیکھ کر مجھے بہت فخر ہوتا ہے۔”
اس مکالمہ میں ارکان پارلیمان،حکومتی نمائندوں،این جی اوز،ماہرین تعلیم اور اسکول کی لڑکیوں سمیت 50سے زائد شرکاء نے شرکت کی،جس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر منظر جاوید علی، ورلڈ بینک کی سینئر ایجوکیشن اسپیشلسٹ عزا فرخ،ایجوکیشن گورننس ایکسپرٹ عمر مختار خان،ادارہ تعلیم و آگاہی کی سی ای او بائیلا جمیل،شریک بانی و سی ای او تعلیم آباد ہارون یاسر اورسائنس فیوز کے سینئر پراجیکٹ افسر امام معین اویسی شامل تھے۔
ملالہ یوسفزئی اور ضیاء الدین یوسفزئی نے اپنے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جنہوں نے ہائی ا سکولوں میں سائنس/ریاضی کے اساتذہ کی کمی کے معاملے کو اٹھانے والے شریک بانیوں کے سامنے، STEM میں 25,000 اساتذہ کو بھرتی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر جسمانی سزا پر پابندی سے متعلق نئے قانون کی پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔وزیر اعلیٰ نے شریک بانیوں کی درخواست پرملالہ فنڈ سٹیم پارٹنرشپ کو مزید فعال کرنے کے لیے STEM PC-1 کے لیے پہلے سے منظور شدہ فنڈکے اجراء میں تیزی لانے کے لیے اپنے دفتر کے عملہ کو خصوصی ہدایت بھی کی۔سیکنڈری اسکول جانے والی لڑکیوں کی سائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ،آرٹس اور ریاضی [STEAM] کی تعلیم تک رسائی کا فروغ،پاکستان میں ملالہ فنڈ کا ایک بڑا ستون ہے،جو اس وقت وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ ملکر پاکستان بھر میں 13000ہائی اسکولوں کی اصلاح کیلئے دیگر شراکت داروں کے ساتھ [STEAM] ایجوکیشن کے نفاذ کیلئے کام کررہے ہیں۔
ملالہ فنڈ پاکستان کے ڈائریکٹر جاوید احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ، "ہم اس ہفتے سیکرٹری ا سکولز ایجوکیشن وقاص علی محمود سے ملاقات کررہے ہیں تاکہ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ساتھ مصروفیت جاری رکھی جاسکیں۔ حکومت،ملک میں لڑکیوں کے لیے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، اور ملالہ فنڈ تکنیکی مدد، پالیسی مصروفیت اور مؤثر شراکت داری کے ذریعے اس کام کی حمایت کرے گا۔”
ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں رہتے ہوئے لاہور سے ابھرتی ہوئی اور موثر آوازوں بشمول تخلیق کاروں، اثر و رسوخ، ڈیجیٹل میڈیا اور ثقافت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے لیے نشست رکھی، تاکہ تعلیم، فعالیت، فنون لطیفہ، ثقافت، موسیقی اور کھیل وغیرہ میں پاکستان کے حال اور مستقبل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔
شریک بانیوں کے ساتھ لاہور میں آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی)کے ایک وفد نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں "21ویں صدی کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعمیر” کے موضوع پر ایک مباحثے میں شرکت کی۔ ملالہ یوسفزئی، لمز کے بانی سید بابر علی، لمز کے ڈین ڈاکٹر فیصل باری، پروفیسر اسٹیفن بلیتھ، لیڈی مارگریٹ ہال، آکسفورڈ کے پرنسپل اور ڈاکٹر نک براؤن، لینکر کالج، آکسفورڈ کے پرنسپل اس ڈسکشن پینل میں شامل ہوئے، جس کے بعد شریک بانی پرانے شہر کی سیر کے ساتھ لاہور کے ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوئے۔
شریک باینیوں نے آخری بار اکتوبر2022میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی نوجوان خواتین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور عالمی برادری سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ امداد میں اضافہ کے مطالبہ کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس دورہ کے دوران ملالہ نے ملالہ فنڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستانی اداروں کو7لاکھ امریکی ڈالرز(154ملین پاکستانی روپے)کی امداد کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔

admin

Keep Reading

ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق

ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،سیمابیہ طاہر کوپولیس نے روک لیا

پاکستان تھر کول اصلاحات: حکومت کا 30 ملین ڈالر کی بچت اور بجلی سستی کرنے کا ہدف

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولز ہفتے میں تین روز بند رکھنے کا اعلان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.