لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے سپنر ابرار احمد کو محنت کا صلہ مل گیا۔
دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابرار احمد کو پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لیے سلور کیٹیگری میں چن لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب باؤلر کے انتخاب پر فرنچائز کے کوچ سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ابرار احمد نوجوان اور بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، کوشش ہوگی کہ ابرار احمد کی اہلیت میں مزید بہتری لائی جائے۔
سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے کہا کہ خامیوں کو دور کرکے ان کی پرفارمنس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وہ فرنچائز اور ملک کے لیے شاندار خدمات انجام دے۔
واضح رہے کہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کئی ریکارڈ قائم کیے، اس سے قبل بھی وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

