اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹس کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر آج بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

