نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کا رکن بنایا جائے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جی 77 وزارتی کانفرنس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی اور اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کاوشیں درکار ہیں اور سلامتی کونسل میں دہشتگردی پر بحث کے دوران پاکستان کو بھی بولنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان مکمل کیے ہیں اور پاکستان واحد ملک ہے جس نے بیک وقت فیٹف کے 2 ایکشن پلانز مکمل کیے۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کا رکن بنایا جائے۔ پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے گئے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق کی۔ ہمیں دہشتگردی کے خلاف اپنی کامیابی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کو دہشتگروں نے شہید کیا اور بے نظیر بھٹو نے دہشتگروں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باوجود جمہوری جدوجہد جاری رکھی۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا خطے سے کوئی تعلق نہیں۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کا جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو آج کل بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ترقی پذیر ممالک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے درآمدت کے مسائل ہیں اور لاس اینڈ ڈیمج فنڈ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے اہم ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو خوارک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ بہت سے ممالک قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

