تازہ تر ین

ریکوڈک منصوبہ لندن میں طے پا گیا، بلوچستان حکومت

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا تاریخی منصوبہ لندن میں طے پا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے دستخط کیے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے بھی دستخط کیے۔ ریکوڈک منصوبے میں مجموعی طور پر 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی۔
دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہو گیا۔ ریکوڈک سے متعلق پاکستان پر 6.5 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
بلوچستان حکومت کے مطابق ریکوڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv