لندن: (ویب ڈیسک) بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 9 ویں بار شرح سود میں اضافہ کیا اور یہ مجموعی طور پر 3.5 فیصد ہوگئی ہے جو 2008 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
برطانوی مرکزی بینک کے مطابق معیشت پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہوچکی ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہے۔
نومبر 2022 میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر میں 41 سال کی بلند ترین شرح کے ساتھ 11.1 فیصد تھی، یعنی نومبر میں معمولی کمی آئی۔
بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری کمیٹی نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں شرح سود میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد تک لایا جاسکے۔
بینک آف انگلینڈ نے ایک سال کے دوران شرح سود کو 0.1 فیصد سے بڑھا کر 3.5 فیصد کردیا ہے۔
برطانیہ میں شرح سود میں اضافہ اس وقت کیا گیا جب 14 دسمبر کو امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد امریکا میں شرح سود 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

