لندن: (ویب ڈیسک) لندن کی ایک آرٹ گیلری میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیش آئی جب پولیس وہاں ایک بے ہوش خاتون کی مدد کو پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ حقیقی خاتون نہیں بلکہ ڈپریشن کو ظاہر کرنے والا ایک مجسمہ تھا جسے بہت حقیقی انداز میں بنایا گیا تھا۔
سوہو کے علاقے میں لیز ایمپوریئم سےوابستہ آرٹ گیلری میں دو پولیس افسران آگئے اور وہ کسی اجازت کے بغیر اندر آن دھمکے۔ ان کا اصرار تھا کہ اندر ایک خاتون بے ہوش ہیں جسے مدد کی ضرورت ہے۔ اس پر گیلری کی انتظامیہ نے مسکراتے ہوئے پولیس کو اس خاتون کے پاس پہنچایا جو فوم، ٹیپ اور کپڑے سے بنی ہوئی تھی تاہم اسے بہت حقیقی روپ دیا گیا تھا۔
لندن کی اس گیلری میں رکھے اس فن پارے کا نام ’کرسٹینا‘ رکھا گیا ہے جو ایک بےجان مجسمہ ہے۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی ہے جس میں ایک گیلری میں بے ہوش خاتون کا تذکرہ کیا گیا تھا۔
اس مجسمے میں ایک خاتون کو پیلی ٹریننگ شرٹ اور پتلون پہنے دکھایا گیا ہے جو اپنی گردن جھکا کر میز پر سر ٹکائے بیٹھی ہیں۔ اس کے الجھے ہوئے بال چہرے کو چھپا رہے ہیں۔ میزپر ایک سوپ پڑا ہے اور یہ پورا منظر اس خوبصورتی اور تفصیل سے بنایا گیا ہے کہ اس پر حقیقی اداس خاتون کا گمان ہوتا ہے۔ یہ فن پارہ امریکی فنکار مارک جینکنس نے بنایا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

