اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی انڈونیشیا میں اپنے انڈونیشیائی ہم منصب مرسوڈی رینٹو سے دو طرفہ ملاقات کریں گے، بالی میں دو کثیرالجہتی پروگراموں میں شرکت کریں گے جن میں 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم اور افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں جمہوری اقدار کے تئیں پاکستان کے عزم اور جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں بشمول معاشرے کے تمام طبقات کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کریں گے، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر خارجہ کے انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے اس اعلیٰ ترجیح کے عکاس ہیں جو پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انڈونیشیا اور سنگاپور کا دورہ دونوں ملکوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

