پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنے مشرقی مغربی ساحل کے توپ خانے سے ایک ساتھ 130 گولے داغے جن میں سے کچھ بفرزون میں گرے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملکی فوج کے سربراہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ درجنوں پروجیکٹائل کا پتہ چلنے پر جوابی کارروائی میں توپ داغے۔
شمالی کوریا کے فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ دشمن اگلے مورچوں کے نزدیک کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والی کارروائیوں سے باز رہے، ہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے بیان میں یہ تو واضح نہیں کیا گیا کہ دشمن سے کون سا ملک مراد ہے اور یہ کہ پروجیکٹائل کس جانب سے آئے تھے تاہم گولے جنوبی کوریا کی سرحد کے نزدیک بفرزون میں گرے جس سے لگتا ہے کہ یہ مشق جنوبی کوریا کے لیے کی گئی۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا پر گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ توپ کے کچھ گولے بفرزون میں گرے جس پر ہم نے عالمی قوانین کی پاسداری میں متعدد انتباہی پیغامات بھیجے تاہم شمالی کوریا نے جارحیت جاری رکھی۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس عمل کو 2018 میں ہونے والے معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیکر عالمی قوتوں سے ایکشن لینے کی اپیل کی۔ جاپان نے بھی شمالی کوریا کی اس کارروائی کو جارحیت قرار دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

