کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے سرجانی میں مختیار کار پر حملے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر کا محاصرہ کرلیا، ترجمان حلیم عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔
سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پولیس نے حلیم عادل کے گھر کا محاصرہ کرکے حلیم عادل شیخ کی فیملی کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا اور بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
ترجمان نے کہا کہ 15 سے زائد پولیس موبائلوں، سول ڈریس اور خواتین پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا اور رکن سندھ اسمبلی کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ایما پر پولیس سیاسی انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہے لیکن حلیم عادل شیخ عمران خان کے کھلاڑی ہیں وہ ڈرنے والے نہیں، سندھ حکومت اپنے خلاف ہر آواز کو دبانا یا بند کرنا چاہتی ہے۔
حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ پولیس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے گھر پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ہے، سرجانی میں مختیار کار پر حملے میں ملوث ملزمان یہاں موجود ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

