تازہ تر ین

لاڑکانہ : پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہونے میں کامیاب

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت پیر بخش بھنڈ کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو لاڑکانہ سمیت متعدد اضلاع میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv