تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی: محمد نبی کا افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

سڈنی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست دی جس کے ساتھ ہی افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا۔
گروپ ون میں شامل افغانستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا، 3 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز بارش کی نذر ہوگئے۔
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد محمد نبی نے افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد نبی نے لکھا کہ ‘ہمارا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا، ہم اور ہمارے مداح اس کارکردگی کی امید نہیں کر رہے تھے،ہم بھی ان کی طرح مایوس ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ہماری ایسی تیاری نہیں تھی جو بڑے ٹورنامنٹ کیلئے ایک کپتان کو ضرورت ہوتی ہے،گزشتہ کچھ دوروں کے دوران ہماری ٹیم منیجمنٹ، سیلکشن کمیٹی اورمیں ایک پیج پر نہیں تھےجس کی وجہ سے ٹیم کا بیلنس بنانے میں مشکلات ہوئیں، اس لیے میں فوری طور پر افغان ٹیم کی کپتان چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔
تاہم نبی نے کہا کہ وہ بحیثیت کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ محمد نبی نے 35 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی قیادت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv