تازہ تر ین

فیروز خان نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل ’ایف کے‘ پر اپنا پہلا گانا شیئر کر دیا ہے۔
اداکار کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے جسے اب تک تقریباً 87 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
اپنے پہلے گانے سے متعلق فیروز خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
اداکار کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان کے نئے یوٹیوب چینل کو اب تک 27 ہزار سے زائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv