کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کئی بار ایسا ہوتا ہے جب آپ بیک وقت ایک پیغام کئی گروپس پر بھیجنا چاہتے ہیں اور ایک بعد ایک گروپ میں پیغام کاپی پیسٹ کر کے اکتا جاتے ہیں۔ اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر ’کمیونیٹیز‘ متعارف کرانے جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے متعدد گروپس کو ایک جگہ رکھ سکیں گے اور ایک ہی وقت میں سب کو اہم پیغامات سے مطلع کر سکیں گے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ آج واٹس ایپ پر کمیونیٹیز کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ ذیلی گروپس، متعدد تھریڈز، اعلانات کے ذرائع وغیرہ کو فعال کرتے ہوئے گروپس کو بہتر بنائے گا۔
کمیونیٹیز کے حوالے سے پہلے اپریل میں اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کمیونیٹیز ٹیب چیٹ کے اوپر اور آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کے نیچے ظاہر ہوگا۔
صارفین اس ٹیب کو دباتے ہوئے ایک نئی کمیونیٹی شروع کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود گروپس کو شامل کر سکتے ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ایک بار آپ کسی کمیونیٹی کا حصہ بن جائیں اس کے بعد آپ دستیاب گروپس کے درمیان مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے باآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔ جبکہ کمیونیٹی کے ایڈمن کمیونیٹی میں موجود ہر فرد کو ضروری اطلاعات بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

