نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔
3 اکتوبر کی شب آئیووا میں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘اس بات کا بہت، بہت، بہت زیادہ امکان ہے کہ میں 2024 کے لیے ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوجاؤں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اپنے ملک کو کامیاب، محفوظ اور عظیم بنانے کے لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں پھر صدارتی دوڑ کا حصہ بن جاؤں’۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس جانے کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
مگر ریلی میں ان کے خطاب میں اس حوالے سے اب تک کا ٹھوس ترین اشارہ دیا گیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ ملک کی قیادت کرسکیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

