تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا احتجاج، وفاق کا گورنر ہاؤس پنجاب کی سکیورٹی اپنے ذمہ لینے پر غور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کی سکیورٹی اپنے ذمہ لینے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور کا انتظام وفاق کو دینے کی تجویز دیدی گئی، گورنر ہاؤس لاہور کی سکیورٹی رینجرز یا ایف سی کو دی جا سکتی ہے، تجویز آج لاہور میں احتجاج کے باعث دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے، اداروں کی حتمی رائے کے بعد وفاقی اداروں کی سکیورٹی تعینات کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv