تازہ تر ین

پنجاب کابینہ اجلاس: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد منظور کر لی۔
پنجاب کابینہ قرارداد میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی لیڈر کے طور پر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عمران خان پر حملہ ملک کے امن و امان اور اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کا مذموم ترین فعل ہے۔ اس حملے کا بظاہر مقصد ملک میں انتشاراور عدم استحکام پھیلانا ہے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی جبکہ قرار داد منظور کر لی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv