تازہ تر ین

اذلان شاہ ہاکی کپ؛ پاکستان اور جاپان کا میچ دو دو گول سے برابر

ایبوہ: (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔
ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان نے پہلا گول 17 ویں منٹ میں ینلٹی کارنر کے دوران کیا جبکہ دوسرا گول بھی پینلٹی کارنر کے دوران 19 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
جاپان کی جانب سے 43 ویں منٹ میں کیترو نے اور 55 ویں منٹ میں کوسی نے گول سکور کرکے پاکستان کی سبقت کو ختم کردیا۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 5 نومبر کو کوریا جبکہ پانچواں میچ مصر کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ راونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جارہا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملائشیا سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv