تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈ کپ: اعصاب شکن مقابلہ، آسٹریلیا کی افغانستان کو 4 رنز سے شکست

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے کمزور حریف افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
آسٹریلیا میں سپر 12 کا مرحلہ جاری ہے، گروپ 1 اور میگا ایونٹ کا 38واں میچ کینگروز اور افغانستان کے مابین ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا۔
کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے، گلین میکسویل نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مچل مارش 45 اور مارکس سٹوئنس 25 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
نوین الحق نے سب سے زیادہ 3 جبکہ فضل حق فاروقی نے 2، مجیب الرحمان اور راشد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
169 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 164 سکور ہی بناسکی، رشد خان کی 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔
رحمان اللہ گرباز نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے، گلبدین نائب 39، ابراہیم زدران 26 اور درویش رسولی 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2،2 جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا اس فتح کے ساتھ ہی 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، انگلینڈ کے لئے اگلا میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے اور اگر وہ اچھے مارجن سے سری لنکا کو شکست دیتے ہیں تو بہتر رن ریٹ کی بدولت کینگروز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv