لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ شرم ہوتی تو بطور وزیر دفاع آپ کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حملے پر سیاسی بیان بازی جیسی گھٹیا حرکت سے گریز کریں اور اپنے فضول تجزیے سے واقعے کے اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کو مذہبی جنونیت کا رنگ دے کر اصل مجرمان کو کور اپ دیا جا رہا ہے اور اگر شرم ہوتی تو بطور وزیر دفاع آپ کو اب تک مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا۔ خواجہ آصف کی پوری سیاسی زندگی عمران خان کے ایک دن کی جدوجہد کے برابر بھی نہیں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان عالمی پائے کا لیڈر ہے اور اس کی جان کا نقصان پاکستان کا نقصان ہو سکتا تھا۔ واقعے کی حساسیت اور اپنے دو نمبر تجزیوں کو دیکھ کر شرم کریں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے پیچھے آپ کی لیڈر شپ براہ راست ملوث ہے۔ مارچ سے خوفزدہ سیاسی قیادت عمران خان کو منظر نامے سے ہٹانے کی پلاننگ کر رہی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پر امن مارچ کو سبو تاژ کرنے کا منصوبہ کس نے اور کہاں بنایا سب سامنے آ رہا ہے۔ آپ شہید افراد کی مالی مدد کے نام پر بھی سیاست کر رہے ہیں تاہم آنے والے دنوں میں عمران خان مزید حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

