اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے، عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں واردات کرنے والوں کی پشت پناہی کرنیوالے بے نقاب ہوں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا، اس ساری چیز کو سبوتاژ کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، کل کا واقعہ ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کے واقعے کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو اسے سامنے لایا جائے، اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا تو اس قسم کے معاملات تاریخ میں دفن ہوچکے ہیں، عمران خان نے بار بار کہا کہ مجھے خون نظر آرہا ہے، آج پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا، لاشیں گری ہیں۔ اللہ نے عمران خان کو بچایا اللہ انہیں محفوظ رکھے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی بنائی جائے، حملے پر سیاست کے بجائے مجرموں کے پیچھے جانا چاہیے، انہوں نے وزیر اعظم، رانا ثنااللہ اور ایک ادارے کے افسر کو ملزم بنا دیا، پرسوں تک کہہ رہے تھے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں، اس واردات کو استعمال کر کے کسی ادارے کو بدنام کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

