تازہ تر ین

عمران رکنے والوں میں سے نہیں، لانگ مارچ ضرور چلے گا: مراد راس

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں لہٰذا لانگ مارچ ضرور چلے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے لیے پہنچے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سےگفتگو میں مراد راس نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، اب دیکھتے ہیں ڈاکٹر انہیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔
واضح رہے عمران خان پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv