تازہ تر ین

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار کر لیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) شوکت خانم اسپتال کے باہر سے پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مشکوک شخص کو پولیس ڈالے میں بٹھا کر لے گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص اسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو مبینہ طور ہر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔
فواد چودھری، ذلفی بخاری ، عمران اسماعیل ،عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی بھی شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی گئی۔
لاہو رجناح اسپتال کے میڈیکو لیگل کی ٹیم شوکت خانم اسپتال پہنچ گئی ہے، ٹیم میں ایچ او ڈی فارنزک فرحت سلطانہ، جنرل سرجن کامران چودھری ، آرتھوپیڈک سجاد گورائیہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا میڈیکو لیگل ورک مکمل کر لیا گیا ہے، عمران خان کی ہڈی فریکچر ہونے سے محفوظ رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے دائیں ٹانگ پرگولی چھوکر گزری جبکہ دوسری گولی نےبائیں ٹانگ کی ہڈی کومتاثرکیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv