ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کردہ یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کر دیا۔ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین اناج برآمدگی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ بحیرہ اسود میں روسی بیڑے پر حملے کے بعد یہاں سے گزرنے والے سویلین جہازوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی شرکت اور ترکیہ کے تعاون کی بدولت انھیں یوکرین سے اناج کے معاہدے کے حوالے سے ضروری تحریری ضمانتیں موصول ہوئی ہیں جن کو کافی پایا ہے تاہم اناج معاہدے میں ہماری شراکت جاری رہے گی۔ روس نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا خلیج میں کشیدگی نہ بڑھائے، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کو آگاہ کیا ہے کہ مغربی میڈیا نے ایک ایسی مہم شروع کی ہے جس سے خلیج میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سرگئی لاوروف نے حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مغربی میڈیا کی طرف سے شروع کی گئی آگہی مہم کے نقصان دہ اثرات پر تبصرہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

