تازہ تر ین

ورلڈکپ میں پی ایس ایل سٹائل، ہرشا بھوگلے بھی حارث کے معترف

سڈنی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندار آغاز پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر شاندار 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جس کے بعد اینرچ نورکیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
ہرشا بھوگلے نے محمد حارث کی تعریف میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ حارث ور لڈ کپ کو اپنے پی ایس ایل انداز میں کھیل رہے ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ آپ بہادری سے جیتتے ہیں اور بہادری سے ہی مرتے ہیں، حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv