لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ نے منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گندم کے موجود ذخائر اور درکار ضروریات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب میں گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے زیادہ پیداوار دینے والے بیج بونے کے لئے بھرپور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی، اس ضمن میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے موثر انداز سے مہم چلانے کا بھی حکم دیا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کو گندم میں خود کفیل بنائیں گے، 2008 میں جب میں نے وزارت اعلی کا منصب چھوڑا تو محکمہ خوراک کے ذمہ کوئی قرض نہیں تھا، میرے سابقہ دور میں پنجاب سرپلس صوبہ تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت کی نالائقی سے سرپلس صوبہ قرضوں کے گرداب میں پھنس گیا، انشاءاللہ پنجاب کے محکمہ خوراک کو دوبارہ مضبوط بنائیں گے اور قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کریں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر کی پوزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

