لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہےکہ نواز شریف کو ہٹانے کا اعتراف کچھ لوگ کریں گے کہ انہوں نے ہٹاکر اچھا کام نہیں کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ایسا فسادی کھڑا ہوگیا جس نےکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا گیا، عمران نیازی ریاست سےکھیل کھیل رہا ہے اور اداروں کےخلاف زہرگھول رہا ہے، کیا عمران نیازی کو کھلا کھیل کھیلنےکی اجازت دی جاتی رہےگی؟انہوں نے کہا کہ بچے بچیوں کو خونی مارچ میں لایا جارہا ہے، ریاست آئین کی پاسداری کرنے والوں سےبات چیت کرتی ہے، ہمیں معلوم ہے جو عمران خان نے اسلام آباد کے ارد گرد پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم اس دن سرپرائز دیں گے، ہمارے علم میں ہے کہ کہاں سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی بیک چینل سے عمران خان سے نہ کوئی رابطہ ہے اورنہ کریں گے، اس نے کوئی ایسا موقع نہیں جانے دیا جس سے ملک کو نقصان پہنچے، دوست ممالک بھاری سرمایہ کاری سے سنبھال رہے ہیں تو پھر فتنہ 2014 والی پوزیشن پر آگیا ہے، عمران خان نے ملک میں صدارتی نظام کی کوشش کی، اسے اگر پہلے لگام دی جاتی تو یہ نوبت نہ آتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات آئینی حدود میں قومی جماعتوں اور لیڈرشپ سے ہوتے ہیں، کسی مسلح جتھے یا گروہ کے بلیک میل کرنے سے ریاست بلیک میل نہیں ہوسکتی، ہم جتھوں کے لیےفیس سیونگ نہیں دیں گے، اگرآج اس جتھے سے بات کرلی گئی تو آئندہ کے لیے بھی راستہ کھل جائے گا، ریاست بلیک میل ہو کر مذاکرات نہیں کرےگی، کیا اب عمران خان کو بار بار گنجائش دی جاتی رہے گی۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانے کا اعتراف کچھ لوگ کریں گے کہ انہوں نے ہٹاکر اچھا کام نہیں کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

